سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت


ریاض سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔وزیر توانائی نے سعودی قوم کو خوشخبری سنادی ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق تیل اور گیس کے نئے ذخائرہ ظہران ،رفحہ اور الغوار کی آئل فیلڈز میں دریافت ہوئے ہیں۔وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق دریافت تیل اور گیس کے ذخائربہت بڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس دستیاب ہوگی۔سعودی وزیر توانائی نے مزید کہاکہ آرامکو نئے تیل اور گیس کے ذخائر کے حجم کا درست تعین کرنے میں مصروف عمل ہے۔