سلمان خان نے معافی مانگ لی


نیودہلی بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کالا ہرن شکار کیس میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر عدالت سے معافی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالا ہرن شکار کیس سے متعلق جودھ پور عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ اس موقع پر سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگست 2003 میں غلطی سے جعلی حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا لہذا سلمان خان کو غلطی کی بنیاد پر معاف کیا جائے۔

سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سلمان خان مصروفیات کے باعث بتانا بھول گئے تھے ان کے اسلحہ کا لائسنس تجدید کے لیے گیا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے عدالت میں کہا کہ ان کا لائسنس گم ہوگیا ہے اور اس حوالے سے جعلی حلف نامہ جمع کرایا۔سلمان خان کے وکیل کے بیان پر حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی اداکار کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔