سلمان خان کو مارواری نسل کا گھوڑا پسند آگیا، ایک کروڑ روپے قیمت لگادی لیکن خرید پائے یا نہیں؟


ممبئی  بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مارواری نسل کا سیاہ گھوڑا پسند آگیا، انہوں نے اس کی بولی بھی ایک کروڑ بھارتی روپے لگادی لیکن مالک نے دینے سے انکار کردیا ، اس گھوڑے کا روزانہ کا خرچ دو ہزار روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے سلمان خان کا دل ایک گھوڑا ’پرم ویر‘ پر آگیا، پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں گھوڑوں کے قابلے جاری ہیں جس میں احمد آباد سے رنجیت سنگھ راٹھور نامی شہری نے دوگھوڑے بھی میدان میں اتارے جن میں سے ایک پرم ویر سلمان خان کو پسند آگیا۔