سندھ اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبایی اسمبلی تحلیل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ اسمبلی تحلیل بھی ہوسکتی ہے،امر اکبر انتھونی کے خواب پورے نہیں ہوسکتے، آئینی اعتبار سےاسمبلی کو تحلیل کرنا بھی وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاقی کو معاملات سمجھنےکی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی حکومت معالات کو سمجنھے میں سست روی کا شکار ہے، عوام کا استحصال کرنے والی پالیسیز کو نہیں مانیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر حکومت میں بحران آتے ہیں مگر میری نظر میں سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں اخلاقی پستی نظرآتی ہے۔