سندھ میں ایک بار پھر آئی جی کی تبدیلی،نام وفاق کو بھجوا دیئے،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمیشن برائے خواتین کے زیر اہتمام ویمن ڈے کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو نے اس پروگرام کو شروع کیا تھا وہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتی تھیں۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق کی درخواست پر آئی جی سندھ کے لیئے نام بھجوا دیئے ہیں امید ہے دیئے گئے ناموں میں سے ہی آئی جی سندھ مقرر ہو جائے گا۔

مراد علی شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کیلئے 5 ناموں کی تجویز کردہ فہرست وفاق کو بھیج دی ہے ہمیں امید ہے کہ انہی ناموں میں سے کسی کو آئی جی سندھ مقرر کر دیا جائے گا۔

نیب پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کل نیب میں پیش ہو کر اپنے اوپر بنائے گئے جھوٹے کیسز کا جواب دیں گے۔