سندھ میں سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، حلیم عادل شیخ


کراچی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،صوبائی حکومت نے مجھ پر حملہ کروایا اور بعد میں میرے خلاف ہی دہشتگردی کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ۔سندھ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اندرون سندھ کے عوام کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔