سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی ?کیا پاکستان کے اس لڑاکا طیارے نے اسلام آباد میں کریش لینڈنگ کی ہے؟

0
760

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاک فوج کے طیارے نے اسلام آباد کی سڑک آئی نائن میں کریش لینڈنگ کی ہے تاہم یہ سراسر غلط اور بے بنیاد افواہ ہے جبکہ اس کی حقیقت کچھ اور ہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو جمعرات کے روز اسلام آباد کی سڑک پر اس وقت ہجوم اکھٹا ہو گیا جب یہ طیارہ I-9 پہنچا جو کہ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پاک فوج نے A5 تمام طیارے گراونڈ کر دیئے تھے تاہم اب ان میں سے ایک طیارے کو شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے سڑک کے کنارے نصب کرنے کا کام جاری ہے اور جب اس طیارے کو کرین کے ذریعے واہاں لایا گیا تو شہری حیرت میں مبتلا ہو گئے اور اس کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جس کے باعث طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں ۔


انہو ںنے بتایا کہ ایک مرتبہ طیارے کو نصب کرنے اور ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ایک مہینہ درکار ہو گا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ نہ صر ف شہر کی خوبصورتی بڑھائے گا بلکہ شہر میں نئے آنے والے لوگوں کیلئے خوشگوار احساس بھی ہو گا ۔

LEAVE A REPLY