سونا سستا ہوگیا


کراچی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 172روپے بڑھ کر 96280 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہوکر 1903ڈالر فی اونس ہے۔