سونا سستا ہو گیا


کراچی  پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیاہے ۔

سندھ صرافہ بازار کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ چھ ہزار 850 روپے فی تولہ ہو گیاہے ، ملک میں 10گرام سونے کی قدر 300 روپے کم ہو کر 91 ہزار 607 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہے۔