سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ


کراچی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سوروپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ چار ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے ۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 86روپے اضافے کے بعد 89ہزار 249روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 748 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔