سٹاک انڈیکس میں تیزی، ڈالر مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا ہونے لگا

اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ، امریکی ڈالر 29 پیسے سستا

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چوتھے کاروباری روز کے دوران معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 20.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، صبح ساڑھے نو بجے کے قریب انڈیکس میں 238 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر تیزی کے باعث 100 انڈیکس 42412.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اُتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 20.34 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42047.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک روز بڑھنے کے بعد پھر کم ہوگئی ہے، ڈالر کی قدر کو ریورس گیئر لگ نئی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 160 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا تھا، نئی قیمت 159 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 46 پیسے ہو گئی تھی۔