سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر تین پیسے سستا، سونا مہنگا ہوگیا


کراچی  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار ی روز کا اختتام ہوا ، انٹربینک میں ڈالر تین پیسے سستا ہوگیا جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود مقامی منڈی نے سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھاگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق منگل کو100انڈیکس میں 444پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی ،انڈیکس 1.03فیصد کی کمی سے 43ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور 42889کی سطح پر بند ہوا۔ بائیس اعشاریہ چھیئپنارب مالیت کے 56کروڑ شیئرز کا کاروبار کیاگیا اور شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 60ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد 160.71سے کم ہوکر 160.68پر بند ہوا۔ عالمی منڈی میں سونا دو ڈالر کمی سے 1873ڈالر فی اونس ہوگیا لیکن پاکستان میں فی تولہ قیمت میں اڑھائی سو روپے کا اضافہ دیکھاگیا جس کے بعد ایک لاکھ بارہ ہزار سات سو پچاس روپے فی تولہ ہوگیا۔ 214روپے اضافے سے دس گرام سونا 96665روپے کا ہوگیا۔