سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز ،وزیراعظم کا کندھوں پرلکڑیاں لے جانے کیلئے شہریوں کومفت ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر ایکشن لیتے ہوئے ریڈزون کے اطراف کچی بستی کے غریب مکینوں کو لکڑیاں لے جانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی لکڑیاں لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ مہیاکی جائے گی ،وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کوفوری احکامات جاری کردیئے گئے۔وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کو ٹرانسپورٹ دے،ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔