سکندربخت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اس وقت کہاں ہیں؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس پر انہوں نے اپنی والدہ کے گھر ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے بخار اور جسم میں درج تھا۔ ابتداءمیں تو یہ سوچا کہ شاید موسمی بیماری ہے لیکن پھر انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہوں۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”میں تمام لوگوں کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں ذرا سی بھی علامتیں ظاہر ہوں تو فوراً کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں اور ایک سے دو روز کیلئے قرنطینہ اختیار کریں، اس کے دباﺅ میں آنے سے بہتر اس کا علاج کرنا ہے۔“

سکندر بخت کا مزید کہنا تھا کہ ”گھبرانا نہیں ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس کا دباﺅ نہ لیں، میں نے اپنی والدہ کے گھر میں ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے اور اس وائرس کا شکار ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ ان کا تجربے سے فائدہ اٹھا سکوں۔“