سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے” خدمت آپ کی دہلیز پر“ نئی سروس کا آغاز کردیا


لاہور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے” خدمت آپ کی دہلیز پر“ نئی سروس کا آغاز کردیا۔پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خدمت آپ کی دہلیز پر نئی سروس کا آغاز کردیا جس کے تحت تمام افسران بالا اپنی اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کی جائے گی ،غفلت پر ایکشن و بہترین کارکردگی پر انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کردیئے گئے ہیںجو شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق ہر ہفتے براہ راست عوام سے فیڈبیک لیاجائے گا جبکہ سرکاری اداروں کے علاوہ تھرڈ پارٹی فیڈ بیک بھی لیاجائے گا۔