سیدوشریف ائیرپورٹ 17 سال بعد آج سے کمرشل فلائیٹس کے لیے آپریشنل ہوجائیگا ، لاہور اور اسلام آباد سے کرایہ کتنا ہو گا ؟ جانئے


اسلام آباد سیدوشریف ائیرپورٹ سوات17سال بعدآج(26مارچ)سےکمرشل فلائیٹس کےلیےآپریشنل ہوجائےگا،پہلی پروازمیں اعلی حکومتی، سول و عسکری شخصیات سفرکریں گے،پی آئی اے لاہورسے براستہ اسلام آبادسیدوشریف کے لیے ہفتہ وار دوپروازیں چلائے گی۔ لاہورسے سوات کم ازکم کرایہ 6ہزار220روپے اور اسلام آبادسے سوات کم ازکم کرایہ 5ہزار888روپے رکھاگیاہے،پروازوں سے سیاحت کوفروغ اور پی آئی اے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا سیدو شریف سوات آپریشن26 مارچ بروز جمعہ سے 17 سال بعددوبارہ شروع ہوگا ، پہلی پرواز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، پی آئی اے سوات میں 17 سال کے وقفے کے بعد آپریشن کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے، آپریشن شروع کرنے سے سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی سفری سہولیات کی آسانی کیلئے پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ پہلی پرواز پر اعلی حکومتی، سول و عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز لاہور سے صبح آٹھ بجے اور اسلام آباد سے نو بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی، واپسی کی پرواز سیدو شریف سے شام پانچ بجے روانہ ہوگی ،پی آئی اے کی پروازیں سیاحت کے فروغ کیلئے ہفتے ہیں دو دن بروز جمعہ اور سوموار چلائی جائیں گی، سکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے جس کیلئے قومی ائیرلائن اپنا فضائی آپریشن چلائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید کی سی ای او پی آئی اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔