سینٹرل سپین میں ریکارڈ برفباری

بارسلونا  سنٹرل سپین میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

میڈرڈ، کاستیا،لامانچا، مورسیا، الباسیتے، سیودادریال، تولیدو اور اندلس کے علاقوں میں برفباری جاری ہے اور ہرطرف برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ پورے ملک میں جاری برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔

بارسلونا میں برفباری تو نہیں ہوئی البتہ رات کو درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا پہنچتا ہے۔