سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے ثبوت دیئے جائیں،الیکشن کمیشن
سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے ثبوت مانگ لئے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ الیکشن میں آفر سے متعلق ثبوت طلب کئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کی آفر کے ثبوت دیں، وہ ثبوت سمیت ویجیلنس کمیٹی میں پیش ہوں۔
گزشتہ دنوں ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے لیے 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔
عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے.
سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی جبکہ تحریک انصاف 102 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگای اتھا جس پر الیکشن کمیشن آمیں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر خصوصی اجلاس ہوا
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن سے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو لیک ہونے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے دوران اسلام آباد سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا اور اجلاس میں حکومتی وزرا کے الیکشن کے بعد پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات کا بھی جائزہ لیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان اور وزرا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، کسی کے دباؤ میں آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.