سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کا ریفرنس، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد  سپریم کورٹ آف پاکستان یکم مارچ (پیر کو) سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کر رکھی ہے جو پیر کو کھلی عدالت میں سنائی جائے گی۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی، اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن، بار کونسل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔