سینیٹ الیکشن سے قبل علی گیلانی کی ویڈیو میں موجود چار کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد  علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود چار کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ان اراکین نے سینیٹ الیکشن سے قبل ملاقات کی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، کچھ لوگوں نے ووٹوں کی خریداری کے دعوے کیے تو کسی نے بتایا کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ پوچھنے گئے تھے۔

جیو نیوز کے مطابق چاروں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان نے وزیر اعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس دوران انہوں نے چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا، آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں ، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں،سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔