سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنے والوں کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے دبنگ قدم اٹھا لیا


اسلام آباد  سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے پیسے لے کر ووٹ بیچنے کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری ، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ، کمیٹی ویڈیو سکینڈل سے متعلق تمام آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی ،کمیٹی کی سفارشات پر معاملہ نیب یا اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جا سکتاہے ۔