شاداب خان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی


لاہور   جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور فٹنس مسائل سے دوچار شاداب خان ٹی 20 سیریز کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان کی عدم موجودگی میں لیگ سپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ آل راؤنڈر عامر یامین اور عماد بٹ کو بھی سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے اعظم خان اور شرجیل خان کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے البتہ عبداللہ شفیق کا ٹی 20 ٹیم میں جگہ پانا مشکل ہو گیا ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیبیو کیا تھا جبکہ بخار میں مبتلا ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے دورے سے محروم رہنے والے فخر زمان کی بھی واپسی ہو گی۔