اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے‘ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کروناسے بچائو کے لئےاحتیاط کریں ‘ماسک پہنیں اورایس او پیز پر عمل کریں‘ ریستوران اور شادیوں پر نہ جائیں‘دنیا میں کورونا ویکسین کی قلت ہوگئی ہے‘جو ملک ویکسین بناتے ہیں ادھر بھی ویکسین کی کمی ہے‘ کسی ریستوران میں کھانا کھایا نہ کسی شادی میں گیا ‘اللہ نے بیماری کے دوران مجھ پر اور میری اہلیہ پر بڑا کرم کیا ہے۔
گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں‘عوام وینٹی لیٹرز یا آکسیجن پر ہیں‘ اللہ معاف کرے اگر اسی طرح کورونا کا پھیلائو جاری رہا تو ہمارے اسپتالوں کی استعداد پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنا ملک بند نہیں کر سکتے،لاک ڈائون نہیں کر سکتے‘کورونا کی وجہ سے ہم کاروبار اور فیکٹریاں بند نہیں کر سکتے‘عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے‘بہتر ہے ہم کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ریستوران اور شادیوں پر نہ جائیں۔ دنیا اس چیز کی گواہ ہے کہ جس نے بھی ماسک پہنا وہ کورونا سے محفوظ رہا۔ کورونا کی تیسری لہر انگلینڈ سے آئی ہے‘لاہور،پشاور اور اسلام آباد میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے کووڈ 19 ویکسین میں کمی آئی ہے‘ہم ان ممالک سے بھی ویکسین حاصل نہیں کر سکے جنہوں نے وعدہ کیا تھاکیونکہ ویکسین بنانے والے ممالک میں بھی اس کی کمی ہے، اس لئے بہتر یہ ہے کہ کورونا سے بچائو کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے،شادی کی تقریبات ، ریستوران اور کلوزڈور عوامی مقامات ایسی جگہیں جہاں سے کرونا پھیلائو کا زیادہ خطرہ ہو وہاں جانے سے گریزکریں۔ ہم فیکٹریاں اور کاروبار بند نہیں کر سکتے لیکن ہم یہ ضرور کر سکتے ہیں کہ بند جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔اگر یہ بیماری مریض کے سینے کو متاثر کرے تویہ خطرناک مرض ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.