شاہد آفریدی سپر لیگ کے بقیہ میچزسے باہر ، ہونے والے سسر کیلئے شاہین شاہ آفریدی نے پیغام جاری کر دیا


کراچی پاکستان کے ممتاز نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق ٹیسٹ کپتان اور معروف آل راو¿نڈر شاہدخان آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمر کی تکلیف کے سبب دست بردار ہونے والے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لالا جلد صحت یاب ہوجائیں، آپ پاکستان کا فخر ہیں اور ہم پی ایس ایل6 میں آپ کی کمی محسوس کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راو¿نڈر وسیم اکرم نے بھی شاہد آفریدی کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بڑا سوال یہ ہے کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو کون اجاگر کرے گا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سٹار آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔