شاہد آفریدی کی اپنی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں


کراچی  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم شاہد آفریدی کی شادی کی 20 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ، ان کی شادی کی تصاویر مرزا اقبال بیگ کی طرف سے شیئرکی گئیں۔ یاد رہے کہ یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ان کی صاحبزادی کا رشتہ مانگے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

شاہد آفریدی کی وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں دولہا بنے بیٹھے ہیں، اُن کے ہمراہ سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور جاوید میاں داد کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے سپورٹس صحافی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ان تصویروں کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی یہ تصویریں سال 2000ء میں اُن کی شادی کے موقع پر لی گئی تھیں۔