شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ 19 سال کی ہو گئیں، یادگار تصویر بھی شیئر کر دی


کراچی  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے بڑی بیٹی اقصی کی 19ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے بیٹی کے ہمراہ ایک دلکش تصویر شیئر کی اور کیک کی بھی تصویر مداحوں کو دکھائی۔کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے اقصی‘ اور ’19سال‘ لکھا ہوا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’میرے زندگی کی عزیز ترین شخصیت کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی اقصی کی پیدائش ہوئی۔

شاہد آفریدی کی اقصی سمیت پانچ بیٹیاں عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا تھا۔