
کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی اپنے آبائی گاؤں میں ٹریکٹر چلاتے تصویر شیئر کردی۔
شاہد آفریدی نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کے آبائی گاؤں کی ہیں، جہاں کا دورہ اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ کیا تھا۔
مذکورہ تصویریں میں شاہد آفریدی بےحد خوش نظر آرہے ہیں، ایک تصویر میں وہ گاؤں کے بچوں سے گفتگو میں مصروف ہیں تو اگلی تصویر میں شاہد آفریدی ٹریکٹر چلا رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں لیکن اپنی شناخت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جڑوں یعنی آبائی جگہوں سے جُڑے رہنا بہت ضروری ہے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اہلخانہ کے ساتھ آبائی گاؤں کا دورہ کرنا، وہاں کے مقامی لوگوں سے ملنا، ہسپتالوں کا معائنہ کرنا اور گاؤں کے مزیدار پکوان کھانا واقعی بہت اچھا ہے۔‘
No matter where you live in the world it’s always important to connect with your roots to better your sense of identity. With the family visiting our ancestral village-great meeting the locals, family & to check on progress of the hospital, whilst indulging on local delicacies 😊 pic.twitter.com/zuuOLL921S
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 21, 2020