”شاہین شاہ آفریدی دنیا کا بہترین باؤلر بن سکتا ہے“

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کا بہترین باؤلر بن سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں پر بہتر انداز میں اٹیک کرتے ہیں اور ان میں دنیا کا بہترین باؤلر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

عبدالرزاق نے فخر زمان سے متعلق کہا ہے کہ فخر زمان کوئی بھی میچ جتوا سکتے ہیں، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جسے ہر میچ کھلانا چاہیے جبکہ حارث رؤف نے نیشنل ٹی 20 میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے اچھا باؤلر بن سکتا ہے۔