شاہ رخ خان نے کرونا علاج میں موثر دوا عطیہ کر دی ، مداح خوشی سے نہا ل

ممبئیبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کورونا وائرس علاج میں موثر دوا ریمیڈیزیور کے انجکشن عطیہ کر دیئے جس پر مداح بھی خوشی سے نہال ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کنگ خان نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون دوا ’ریمیڈیزیور‘ کے500 انجکشن نیو دہلی میں ایک ہسپتال کو عطیہ کرکے مداحوں کے دل جیت لیے، کنگ خان نے اپنا ایک دفتر بھی کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے مختص کیا ہوا ہے جہاں شاہ رخ خان کی جانب سے ضرورت مندوں کے علاج کے لیے ایک بڑی رقم اور میڈیکل آلات مہیا

کیے جاتے ہیں۔کنگ خان کی جانب سے انجکشن مہیا کرنے پر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہ رخ خان کے بے حد مشکور ہے، ریمیڈیزیور‘ انجکشن کی اس وقت اشد ضرورت تھی لہذا اس مشکل وقت میں مدد پر شکرگزار ہیں۔کنگ خان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بھی بے حد سراہا گیا اور مداحوں نے شاہ رخ خان کا شکریہ اداکیا۔