شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے ضروری ہے،وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے ضروری ہے،آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے اپناطرززندگی بدلیں،پاکستان کوہرابھراکرنے کیلئے نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جوموسمیاتی تبدیلی سے متاثرہوئے،خیبرپختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے،ہمارااگلاہدف ہے 10 ارب درخت لگائے جائیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ لاہورکوایک وقت میں باغوں کاشہرکہاجاتاتھا،لاہورمیں 70 فیصددرخت کاٹ دیئے گئے،درخت کاٹنے کے باعث آج لاہورمیں آلودگی ہے،پشاورکوپھولوں کاشہرکہاجاتاتھالیکن آج صورتحال مختلف ہے،ان کاکہناتھا کہ لاہورمیں شجرکاری کیلئے 50 مقامات کی نشاندہی کی،میواکی ٹیکنالوجی کے ذریعے پودے لگارہے ہیں۔