شراب بنانے والی چینی کمپنی کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت، لائسنس بھی مل گیا


چین کی ایک کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ ھوئی کوسٹل بریوری اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ نامی کمپنی، حب (بلوچستان) کے پتے کے ساتھ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  کے ساتھ 30 اپریل 2020 کو رجسٹرڈ ہوئی۔

نجی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ یہ لائسنس ایکسائز، ٹیکسیشن اور محکمہ انسداد منشیات بلوچستان نے جاری کیا تھا۔ یہ کمپنی لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بلوچستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔

چین میں شراب تیار کرنے کے وسیع تجربہ کے ساتھ ، یہ پہلی چینی کمپنی ہوگی جو پاکستان میں اپنا شراب بنانے کا پلانٹ قائم کرے گی۔ یہ کمپنی دنیا بھر میں اعلی مارکہ جات کے ساتھ شراب تیار کرنے کے لئے مشہور ہے اور وہ پاکستان میں اپنے دو مشہور برانڈز متعارف کروائے گی۔

اس کمپنی کی بڑی بات یہ ہے کہ مینوفیکچرنگ سے لے کر پیکیجنگ تک کا سارا عمل لسبیلہ میں واقع اس کے پلانٹ میں ہی انجام پائے گا۔

یاد رہے کہ یہ چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری لمیٹڈ کارلس برگ برانڈ کو تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔ اس کمپنی کا خیال ہے کہ میڈ ان پاکستان کے نام سے شراب کو بیرون ممالک کو ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔