شعیب ملک نے کیرئیر کا ریکارڈ 34 واں مین آف دی میچ ایوارڈ کس کے نام کر دیا؟ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں


لاہور  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کیریئر کا ریکارڈ 34 واں مین آف دی میچ حاصل کر کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے جبکہ یہ ایوارڈ شہدائے آرمی پبلک سکول کے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کے فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے جافنا سٹالینز کو چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوا۔

شعیب ملک نے کہا کہ اس سے قبل کے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا تھا مگر کبھی آپ کامیاب ہو جاتے ہیں کبھی نہیں، انہوں نے فتح گر کارکردگی آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے ننھے چیمپینز کے نام کردی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے 34 ویں بار کسی ٹی 20 میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔