شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو ، مریم نواز


لاہور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو ، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جا سکتے ۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ دس سال سے کہیں بھی نا انصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا ، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا ۔

اس سے پہلے مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس بھی کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کوئٹہ دھماکے میں شدید زخمی اور شہیدہونے والوں کے لئے میرا دل رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ شہیدوں کے لواحقین کو صبر دے اور زخمیوں کو شفا عطا کرے ۔