شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے کمال کردیا متحدہ عرب امارات میں خواتین کی تنخواہیں مردوں کے برابر کردی گئیں،زبردست صدارتی فرمان جاری

0
71


ابو ظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے نجی کمپنیوں میں کام کرنیوالی خواتین کی تنخواہیں ان کیساتھ کام کرنیوالے مردوں کے برابر کردیں، فیصلے کا اطلاق 25 ستمبر 2020 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سےجاری صدارتی فرمان میں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی ملازم خاتون ویسا ہی کام کررہی ہے جیسا کہ مرد ملازم کررہا ہو تو اس کا محنتانہ مرد ملازم جیسا ہی ہوگا۔امارات میں وفاقی قانون کی دفعہ 32 میں ملازم خواتین اور کارکن مردوں کی تنخواہوں میں فرق رکھا گیا تھا، تاہم

اب اس میں صدارتی فرمان جاری کرکے ترمیم کردی گئی ہے۔اماراتی مارکیٹ کے ماہرین نے اس حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کی بدولت امارات کے تمام علاقوں کے نجی اداروں میں خواتین کیلئے کشش بڑھے گی، اب وہ زیادہ عزم اور شوق کے ساتھ نجی اداروں کا رخ کریں گی۔وزارت افرادی قوت نے کہا کہ مرد ملازمین کی تنخواہوں کے برابر خواتین کی تنخواہیں کرنے کی بدولت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی حیثیت مضبوط ہوگی جبکہ عرب ممالک میں بھی اس کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔متحدہ عرب امارات کو تنخواہوں میں برابری اور دونوں صنفوں کے درمیان مساوات کے اصول پر عمل کرنے کے حوالے سے عرب اور خطے کے ممالک پر برتری حاصل ہے۔