صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی جیت پر وزیراعظم کا ردعمل


وزیراعظم کی نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد، جانیئے خصوصی پیغام

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے یہ دونوں عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو علاقے ماضی میں پیچھے رہ گئے تھے، انہیں قومی دھارے میں لانا اور باقیوں کے ساتھ ملانا ہی ہماری پالیسی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے، ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں مرزا محمد آفریدی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کے 44 ووٹوں کے مقابلے میں 54 ووٹ لےکر منتخب ہوئے ہیں۔