صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا


واشنگٹن سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کیلیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوجاتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ، لیکن اب آپ اس لمبے وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئے فیچر کے تحت 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔