صاف پانی ہمارے معاشرہ کا ایک بڑا مسئلہ ، عوامی فلاح کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں:ایم ڈی باٹا


لاہور ایم ڈی باٹا عمران ملک نے گزشتہ روز گھرکی ہسپتال میں باٹا کی جانب سے بنائے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بعدازاں ایم ایم عالم روڈ پر نئے باٹا سٹور کا افتتاح کر دیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر عامر عزیز اور نعیم گھرکی بھی موجود تھے۔

ایم ڈی باٹا عمران ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں، صاف پانی ہمارے معاشرہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس لئے ہم ہسپتالوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں تا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف پانی مل سکے،باٹا پہلے بھی عوامی فلاح کے منصوبوں میں پیش رہا ہے اور ہم آئندہ بھی اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

عمران ملک کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، نئے سٹور کے قیام سے مزید ملازمتوں کے موقع پیدا ہونگے۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر عزیز نے گھرکی ہسپتال کی جانب سے باٹا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہسپتال کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اشد ضرورت تھی جو باٹا نے پوری کر دی۔