صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر فرانس کا پاکستانی سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج
فرانس کی وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عارف علوی کی فرانسیسی قانون سازی کے خلاف تنقید پر پاکستانی سفارتکار کو وزارت میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے ایک مذہبی کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ فرانس میں اسلام مخالف سخت قانون سازی کر کے مسلمانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔یہ ایک خطرناک مثال ہے کہ اکثریت کی حمایت میں قانون تبدیل کر کے اقلیت کو تنہائی کا شکار کیا جائے۔
صدر عارف علوی نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے معاملے کے بعد اسکول ٹیچر کے قتل کے بعد سامنے آنے والی قانون سازی پر یہ بھی کہا تھا کہ جب کوئی آپﷺ کی توہین کرتا ہے تو وہ سبھی مسلمانوں کی توہین کرتا ہے جس سے سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا تھا کہ میں فرانس کی سیاسی قیادت پر زور دیتا ہوں کہ ایسے معاملات کو قوانین میں مت گھسائیں، لوگوں کو قریب لائیں، کسی خاص مذہب کو خاص طریقے سے پیش کر کے لوگوں میں نفرت اور تعصب پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کے اس بیان پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں صدر پاکستان کے اس بیان پر حیرت اور ناراضگی ہے کیونکہ یہ بل مذہب کی آزادی اور بنیادی اصولوں پر مبنی ہے اس میں کہیں مذاہب کے درمیان تفریق نہیں ہے اور تمام عقیدوں کے حوالے سے یکساں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جب فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے نے ایک بار پھر سے سر اٹھایا تو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا دفاع کیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فرنچ صدر کے اس بیان کی مذمت کی گئی تھی اور اس پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
صدر ایمانوئل میکرون کے اس بیان کے بعد کئی مسلم ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ بھی کر دیا تھا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.