طلال چوہدری اور عائشہ رجب معاملے میں نیا موڑ تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے بڑا اعلان کردیا

0
74


اسلام آباد(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔منگل کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ کمیٹی نے طلال چوہدری سے متعلق معاملے میں ابھی تحقیقات مکمل نہیں کیں، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں،حقائق کے درست تعین کے بعد میڈیا میڈیا کو آگاہ کریں گے ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خانگی حقوق اور لوگوں کی ذاتی زندگی کے احترام کا خیال کرے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈان نیوز نے دعویٰ

کیا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔