طلال چوہدری نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے عجیب و غریب کہانی بیان کردی

0
86


لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنےآنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس
کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔