عاطف اسلم کے گانے پہلی نظر کا کورین ورژن،مداح پریشان


فلموں اور ڈراموں کی کہانی ، گانوں کی موسیقی اور پورا گانا ہی چرا لینا ایسا تو بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں چلتا ہی رہتا ہے، لیکن اس بار تو پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے گانا کوریائی گانے کا ورژن ہے،بالی ووڈ میں گائے گئے عاطف اسلم کے گانے پہلی نظر میں کا کورین ورژن سامنے آگیا ہے۔


کورین ورژن عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے کسی دھماکے سے کم نہیں، صارفین حیران اور پریشان ہیں، مداح عاطف اسلم کے پہلی نظر اور Sarang Hae Yo by Kim Hyung Sup کورین گانے کے درمیان موازنہ کرنے لگے ساتھ ہی گانے کی بھرپور برائی کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ “پہلی نظر میں ایک حیرت انگیز کورین گانے کی کاپی تھی، ایک صارف نے لکھا ، “میری زندگی جھوٹ کی بات ہے۔” میں اداس ہوں.”

ایک اور صارف نے لکھا پہلی نظر سے بہتر بے انتہا گانا ہے،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، “دونوں اچھے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پہلی نظر کچھ کوریائی گانوں کی کاپی ہے۔

آج تک ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پہلی نظر میں اور سارنگ ہی یو کے درمیان مماثلت ہے، کورین نمبر 2005 کے ہٹ ڈرامہ سسی گرل چون ہیانگ کا ایک حصہ تھا ،نہ صرف یہ بلکہ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کا ایک گانا ظالمہ بھی کوروین گانے کی کاپی ہے، مداحوں نے دعوی کیا کہ یہ ٹریک جنوبی کوریائی تائیانگ کے گانے کی کاپی ہے۔