عراق میں پھنسے زائرین کو پاکستانی سفارت خانے نے وطن واپس بھیج دیا

0
607


عراق میں پاکستانی سفارت خانےکی کوششیں کامیاب ہو گئیں عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر کئی روز سے محصور زائرین کو واپس وطن بھیج دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی روابط کی سائٹ ٹیوٹر پر آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں زائرین کو وطن آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ عراق میں پاکستانی سفارتخانہ تمام زائرین کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوگیا۔


ترجمان دفتر خارجہ نے عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹور آپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے زائرین کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔

یاد رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور تھے، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا، تاہم قافلے کا سالار پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

LEAVE A REPLY