عمران خان جب کرکٹ میں کامیاب ہو کر گھر واپس آتے تو والدہ سب سے پہلے کیا نصیحت کرتی تھیں ؟ وزیراعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور  سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے جس میں وہ اپنی والدہ سے متعلق ماضی کی یادیں تازہ کر رہے ہیں ، عمران خان ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ جب وہ کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل کر کے آتے تھے تو ان کی ماں انہیں ایک ہی نصیحت ہر بارکیا کرتی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ” میں ماں کا لاڈلہ تھا ، جب کبھی میچ میں اچھی کارکردگی دکھاتا، کامیاب ہو کر آتا یعنی مین آف دی میچ یا مین آف سیزیز ہو کر گھر آتا تو سب سے پہلے ماں سے ملتا تھا ، مجھے میری ماں سب سے پہلی چیز یہ کہتی تھیں کہ ” تکبر نہیں کرنا اللہ کو تکبر بہت ناپسند ہے ۔“

View this post on Instagram

A post shared by 𝙄𝙈𝙍𝘼𝙉 𝙆𝙃𝘼𝙉 𝙆𝘼 𝙎𝙄𝙋𝘼𝙃𝙄 ✌🏻 (@era.of.imrankhan)