عمران خان قوم سے کتنے بجے خطاب کریں گے ؟ وزیراعظم ہاﺅس نے وقت کا اعلان کر دیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان شام 5بج کر 15 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس جاری ہے جس دوران ملکی سیاسی ، امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جاہاہے ۔حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمرا ن خان نے مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات اور پہیہ جام ہڑتال پرتبادلہ خیال بھی کیا ۔ عمران خان نے تمام حکومتی ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کر دیاہے جبکہ پالیسی گائیڈ لائنز اور بیانیے پر اعتماد میں بھی لیا ہے ۔

عمران خانکا کہناتھا کہ کچھ جماعتیں مذہب کے نام کو استعمال کرکے اسلام کو ہی نقصان پہنچا رہی ہیں ، مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مہم چلائیں گے ۔