عمر اکمل کی جرمانے کی رقم ادا کرنے سے معذرت پر پی سی بی نے کیا جواب دیا؟


عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد جرمانے کی رقم ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے نہیں ہیں جرمانہ عائد نہیں کرسکتا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی سزا کو 18 ماہ سے 12 ماہ کردیا تھا تاہم سزا کے ساتھ ساتھ عدالت نے عمر اکمل پر ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کرتے ہوئےکہا کہ میں اتنی بھاری رقم ایک ساتھ ادا نہیں کرسکتا ، جرمانے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمر اکمل ثبوت دیں کہ وہ واقعی اس وقت جرمانہ عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل اب تک ایک سال کی سزا پوری کرچکے ہیں تاہم جرمانے کی ادائیگی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عمر اکمل کا ری ہیبی لیٹیشن پروگرام بھی زیر التوا ہے۔