”فائزر ویکسین لگوانے سے خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے اور لوگ مگرمچھ بن سکتے ہیں “ برازیلین صدر کے بیان نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا


برازیلیا برازیل کے صدر جائر بولسونارو کی جانب سے دنیا بھر میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے دلچسپ بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر کا کہنا ہے کہ اس ویکیسن کے لگانے سے انسان مگرمچھ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فائزر-بائیو این ٹیک کی اس دوا کے لگانے سے خواتین کی داڑھی نکل کر آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جب یہ وبا سامنے آئی تو جائر بولسونارو نے اسے صرف ایک معمولی زکام قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیل میں کورونا ویکسین کے ٹیکوں کی مہم کے باوجود وہ خود کو اس ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح کے سائیڈ ایفیکٹس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، اگر آپ مگرمچھ بن جائیں تو یہ آپ کا قصور ہے۔