فاسٹ باؤلر حسن علی دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی


لاہور قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے قومی ٹیم کے بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیا ہے،تاہم انکی ٹیم میں شمولیت کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن علی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں ہی رہیں تاہم انکو الگ کمرے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ دو مخلتف لیب کا عملہ بدھ کے روز ان کے سمپل لے گا جن کی رپورٹ منفی آنے پر ان کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی کل (بدھ کو) دوسرا اور آخری پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد تمام کھلاڑیوں کا چوتھا کورونا ٹیسٹ ہوگا،جن کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئے وہ 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے۔