فاسٹ باولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے خلاف پھٹ پڑے، ٹیم میں واپسی کی امید بھی چھوڑ دی


لاہور پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دیں ہیں۔بہت برداشت کیا اب بات برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔

سما نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دیں ہیں۔ باولنگ کوچ وقار یونس کا رویہ بہت برداشت کیا تاہم اب بات برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔وقار یونس سے سوال شاہین آفریدی کے بارے کیا جاتا ہے اور وہ جواب میرے متعلق دیتے ہیں۔انٹرویو کے دوران ہیڈکوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرتے ہوئےمحمد عامر نے کہا کہ مصباح بتاسکتےہیں ٹیم کااعلان پی ایس ایل مکمل ہونے سے پہلے کیوں کیا؟ ٹوئٹر پر “مصباح صاحب” اس لیے لکھا کہ وہ بڑے لوگ ہیں۔محمد عامر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے مینجمنٹ کو ورک لوڈ کے بارے میں بتایا، میں ورلڈ کپ کا میچ بھی انجری کے باوجود کھیلا، وقار یونس بتائیں میں نے کس وجہ سے کرکٹ چھوڑی؟ وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ورک لوڈ وجہ نہیں؟واضح رہے کہ باولنگ کوچ وقار یونس اور فاسٹ باولر محمد عامر میں چند روز قبل بھی اختلافات کی خبریں آئیں تھیں۔