فخر زمان کے رن آﺅٹ ہونے کا معاملہ، ڈی کوک کو کلین چٹ مل گئی


جوہانسبرگ فخرزمان کے رن آﺅٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو کلین چٹ دے دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے رن آﺅٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے افریقن وکٹ کیپر کو کلیئر قراردے دیا ہے۔ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے بلے باز کو کوئی دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کی ، ڈ ی کوک پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ فخرزمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جرات مندانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاندار 193 رنز بنائے تھے لیکن وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوششوں کے دوران ڈی کوک ان کی سستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں دوسری طرف متوجہ کر دیا تھا۔ ان کے رن آﺅٹ ہونے پر کرکٹ کے ماہرین میں بحث چھڑ ی ہوئی تھی ۔