فضل الرحمان کے بل منظور کرانے کیلئے حکومتی اتحادیوں کو کالیں موصول ہونے کے الزام پر فروغ نسیم کھل کر بول پڑے

اسلام آباد  متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بل منظور کرانے کیلئے حکومتی اتحادیوں کو کالیں موصول ہونے کے الزام پر جواب دیا کہ کون کالیں کر رہا ہے ، یہ بات مولانا صاحب سے ہی پوچھیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں نے فروغ نسیم سے آج کے مشترکہ اجلاس سے متعلق سوالات پوچھے ، فروغ نسیم نے جواب دیا کہ ہمارے بل عوامی فلاح سے متعلق ہیں ، انہیں اخلاقی طور پر بھی اور عددی طور پر بھی منظور کر لیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم کے تحفظات دور وہ چکے ہیں ۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلز منظور کرانے کے لئے اتحادیوں کو کالیں موصول ہو رہی ہیں اور مولانا صاحب کے پاس ان کی رپورٹیں بھی ہیں ۔ فروغ نسیم نے کہا کہ کون کر رہا ہے کالیں ، کس کو کالیں موصول ہو رہی ہیں ، یہ مولانا سے پوچھیں ، مولانا اچھے اور با شریعت شخص ہیں ۔

فروغ نسیم نے کہا کہ یہ نمبر گیم ہے اور ہمارے پاس پارلیمنٹ میں عددی اکثریت موجود ہے ، مجھے لگتا ہے تمام بل آسانی سے پاس ہو جائیں گے ۔